Posts

Showing posts from March, 2020

وزیراعظم عمران خان اپنے وزراءاور اراکین اسمبلی کو حکم دیں کہ وہ اپنے ایک بالغ بچے کو ۔ کورنا ٹائیگر فورس ، سینئر صحافی نے زوردار مطالبہ کر دیا

Image
ویراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے  ز کیلئے ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کر دیاہے جس پر سینئر صحافی محمد مالک نے ایسا مطالبہ کر دیاہے کہ جان کر ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی  محمد مالک  نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی  کورونا ٹائیگر فورس  کے اقدام کو سپورٹ کرے اور حکومت کو چاہیے کہ جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس میں حصہ لیتے ہیں انہیں بہترین وسائل فراہم کیے جائیں “ سینئر صحافی نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان اپنے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور وزراءکو حکم دیں کہ وہ اپنے ایک بالغ بچے کو کورونا ٹائیگر فورس میں حصہ لینے کیلئے بھیجیں تاکہ یہ مثال قائم کی جا سکے کہ تحریک انصاف کی جماعت فرنٹ سے قیادت کر رہی ہے ، سادہ بیک گراونڈ سے آنے والے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے بھی بہترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور انہیں سہولیات دی جائیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ” ٹائیگر فورس کا اعلا ن کررہاہوں ، یہ ہماری فوج اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، ان کا کام لاک ڈاﺅن کیے گئے علاقوں میں کھان

کورونا وائرس، ملک بھر کی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ، اگر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا اعلان ہو گیا

Image
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر تمام موٹرویز کو بند کر دیا گیاہے اور ترجمان موٹرویز کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹرویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ موٹرویز پر تمام مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیاہے تاہم مال برادر، تیل کی ترسیل اور اشیائے خوردو نوش لے جانے والی گاڑیوں کو موٹرویز استعمال کرنے کی اجازت ہو گی لیکن انہیں بھی اپنے ہمراہ عملہ کم سے کم لانا ہو گا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ نجی گاڑیوں پر دو افراد ہی سفر کر سکیں گے وہ بھی اس صورت میں کہ ان کے پاس سفر کرنے کیلئے ٹھوس وجہ ہونی چاہیے بصورت دیگر موٹر وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ترجمان موٹرویز کا کہناتھا کہ اس حوالے سے موٹروے پر موجود تمام ٹول پلازوں کو مطلع کر دیا گیاہے ۔ دوسری جانب یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کو آپس میں جوڑنے والی ” جی ٹی روڈ “ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیاہے اور نہ ہی اس پر مسافر برادر گاڑیوں کی آمدو رفت سے متعلق کوئی پابندی کا اعلان کیا گیاہے ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوتے جارہے ہیں او

آج کی حدیث مبارک

مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، کہا کہ میرے والد نے مجھ کو خبر دی اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔ “

کورونا وائرس نے دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کو کیسے بے نقاب کیا

Image
اپنے اپارٹمنٹ میں مقید ہو کر میں یہ دیکھ سکتا ہوں کہ خوف نے کیسے امریکہ کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے امریکی شہریوں کی بڑی تعداد اس کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔ یہ دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ کیسے دنیا کا سب سے طاقتور ملک اس وائرس کے علاج کی تگ ودو میں ہے، جس وائرس کو کچھ عرصہ قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محض ایک سیاسی افوا قرار دیا تھا۔ یہ وہ ملک ہے جسے باہر سے دیکھنے والے ہر لحاظ سے ایک محفوظ جگہ تصور کرتے ہیں اور یہاں آ کر پرسکون زندگی گزارنے کی خواہش میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کو خطرے میں ڈال کر اِدھر کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن چند دنوں میں ہی یہ ملک اب بدل چکا ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے 260 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس وائرس سے 19624 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ابھی کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ صورتحال کتنی بگڑ سکتی ہے اور کب تک حالات ایسے ہی رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے کورونا وائرس کا خوف امریکہ کو کیسے متاثر کر رہا ہے کورونا وائرس: ان چھ جعلی طبی مشوروں سے بچ کر رہیں کورونا وائرس کے ’ہومیوپیتھک علاج‘ پر انڈیا کی وضاحت امریکہ میں بہت سے لوگ خوفزدہ ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑ

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذکرفیو کی خلاف ورزی کرنے والی لڑکی کو سزا مل گئی

Image
سعودی عرب میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک لگائے گئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والی سعودی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔العربیہ اردوکے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہناہے کہ گرفتار شدہ لڑکی سے تفتیش جاری ہے الزام ثابت ہونے پر اسے امن عامہ میں خلل ڈالنے کی سزا ہو سکتی ہے۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ امن عامہ میں خلل ڈالنا بڑا جرم ہے جس کے ارتکاب پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔ قبل ازیں سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کرفیو کی خلاف ورزی پر اکسانے والی سعودی لڑکی کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر ایک مشہور سعودی لڑکی کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں اس نے لوگوں کو کرفیو کی خلاف ورزی پر اکسایا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں لڑکی نے کہا ہے کہ10 ہزار کا جرمانہ رکھیں یا 10 لاکھ کا میں تو گھر میں نہیں بیٹھوں گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کرفیو کی پابندی کرنا میرے بس میں نہیں میں گھر سے باہر نکلنے لوگوں سے ملنے جلنے اور سیر وتفریح کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔پبلک پراسیکیوشن نے مذکورہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو

کورونا وائرس ایران حکومت کیا کہتی رہی اور شواہد کیا تھے۔

Image
ایران کو دنیا میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبائی صورتحال کا سامنا ہے اس حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں کہ حکومت اس وائرس کی حقیقی شدت کو گھٹا کر پیش کر رہی ہے اور صورتحال تیزی سے مزید خراب ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے اب تک محمد اپنے مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ شمالی صوبے گیلان میں کام کرنے والے ڈاکٹر محمد نے 14 دنوں سے اپنے خاندان سے ملاقات نہیں کی ہے۔ انھوں نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو کورونا وائرس کے ہاتھوں گنوایا ہے۔ میڈیکل سکول میں ان کے ایک سابق استاد بھی کورونا وائرس کا نشانہ بن کر ہلاک ہوچکے ہیں۔ محمد کہتے ہیں کہ ’یہ صرف ہمارا ہسپتال نہیں ہے بلکہ کورونا وائرس نے ہمارے پورے طبی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ‘ ’ ہمارے سٹاف کا مورال گر چکا ہے۔ ہمارے خاندان شدید فکرمند ہیں اور ہممحمد کا نام بدل دیا گیا ہے کیونکہ ایران میں حکومت کے خلاف بات کرنے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  مگر ملک کے شمالی صوبوں سے کئی ڈاکٹروں نے بی بی سی سے ان ناگفتہ بہ حالات کے بارے میں بات کی جن کا انھیں سامنا ہے، اور اس بارے میں بھی کہ حکومت نے کس برے

برطانوی‪ ‬وزیر‪ ‬اعظم‪ ‬کا پورے‪ ‬برطانیہ‪ ‬میں‪ ‬لاک‪ ‬ڈاؤن‪ ‬کا‪ ‬اعلان

Image
2 سے‪ زائد‪ افراد‪ کے‪ جمع‪ ہونے‪ پر‪ پابندی‪، خلاف‪ ورزی‪ کرنے‪ والوں‪ کو‪ جرمانہ‪ کیا‪ جائے گا‪۔ بورس جانسن لندن برطانوی‪ وزیر‪ اعظم‪ کا پورے‪ برطانیہ‪ میں‪ لاک‪ ڈاؤن‪ کا‪ اعلان۔ 2 سے‪ زائد‪ افراد‪ کے‪ جمع‪ ہونے‪ پر‪ پابندی‪، خلاف‪ ورزی‪ کرنے‪ والوں‪ کو‪ جرمانہ‪ کیا‪ جائے گا‪۔ تفصخبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ملک بھر میں 2 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 967 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد   برطانیہ   میں   کورونا   وائرس کے مریضوں کی تعداد 6650 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کو تعداد 335 ہو گئی۔ علاوہ ازیں این ایچ ایس کی جانب سے اب تک 83,945 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔   یلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے   برطانیہ   بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر

اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہی دن میں 627 ہلاکتیں ریکارڈ

Image
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد میں 18فیصد اضافہ، مجموعی طور پر جاں بحق ہونے افراد کی تعداد 4032 ہوگئی روم ۔ 20 مارچ2020ء )  اٹلی   میں   کورونا   وائرس کی وجہ سے ایک ہی دن میں 627 ہلاکتیں   ریکارڈ   کی گئی ہے جوکہ ابھی تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز بھی   اٹلی   میں سب سے 475 زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد میں19 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر   جاں بحق   ہونے افراد کی تعداد 4 ہزار32 ہوگئی ہے۔ اٹلی   میں   کورونا   کے 47ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 3ہزار کی حالت تشویشناک ہ ے ابھی تک   دنیا   بھر میں 265000 افراد   کورونا   سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 11ہزار افراد   جاں بحق   ہوچکے ہیں اٹلی   کرونا وائرس   سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے،   اٹلی   میں   کرونا وائرس   سے   ہلاک   ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق   اٹلی   اب   کرونا وائرس   سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ اٹلی میں   کرونا وائرس   کے شکار مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 4ہزار32ہوگئ