برطانوی وزیر اعظم کا پورے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان
2 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ بورس
جانسن
لندن برطانوی وزیر اعظم کا پورے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان۔ 2 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔
تفصخبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ملک بھر میں 2 سے زائد
لوگوں کے ایک جگہ پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی
وزیر اعظم نے ملک میں 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم
نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور انتہائی ضرورت کے تحت ہی
باہر نکلیں واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 967
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی
تعداد 6650 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کو تعداد 335 ہو
گئی۔ علاوہ ازیں این ایچ ایس کی جانب سے اب تک 83,945
افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یلات کے
مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن کا
اعلان کر دیا ہے۔
Comments
Post a Comment