حکومت کا بھارت سے مکمل تجارت ختم کرنے کا فیصلہ


بعض کمپنیاں بھارت سے جان بچانے والی ادویات کے ساتھ دیگر ادویات بھی امپورٹ کرنے لگی،وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی۔معروف صحافی سہیل بھٹی کا دعویٰ
لاہور اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2020ء بھارت سے جان بچانے والی ادویات درآمد کرنے کی اجازت کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔بعض کمپنیاں جان بچانے والی ادویات کے ساتھ دیگر ادویات بھی امپورٹ کرنے لگی ہیں۔ادویات کی درآمد سے بھارت کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔بھارت سے ادویات کے لیے 40 فیصد خام مال کی امپورٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے خام مال کی درآمد پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔کمپنیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔حکومت نے2019ء میں بھارت سے جان بچانے والی ادویات درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔معروف صحافی سہیل اقبال بھٹی نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت سے مکمل تجارت ختم کر دی جائے۔کچھ کمپنیوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ جان بچانے والی ادویات امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
وفاقی کابینہ کے سامنے ظفر مرزا سے ان کی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمدات پر عائد پاپندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایکسپورٹ امپورٹ آرڈر 2016 میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت پاکستان بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات درآمد بھی کر سکے گا اور انڈیا کو برآمد بھی کر سکے گا۔
خیال رہے کہ وزارت تجارت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت دی ہے۔ جن ادویات سے پاپندی ختم کی گئی ہے وہ دل کے امراض، ذیابیطس، بلڈ پریشر، ٹی بی اور کینسر جیسی بیماریوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ ٹی بی کی ادویات میں استعمال ہونے والا کیمیکل 'ایتھمبیوٹول' کا ہندوستان ہی واحد ذریعہ ہے۔
اس ضمن میں جاری ایک حکم میں کہا گیا کہ پاکستان کی تاجر برادری نے ان نوٹیفکیشن کے اطلاق اور عملدرآمد کی تاریخوں کی وضاحت کے سلسلے میں محکمہ تجارت سے رابطہ کیا تھا. لہٰذا تاجر برادری کی سہولت کے لیے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اس میں افغانستان پاکستان تجارتی معاہدے کے تحت ہونے والی تجارت متاثر نہیں ہوگی۔


Comments

Papular post

Zara Noor Abbas pens an emotional note for the entire team of Ehd-e-Wafa!

Top five impressive benefits of Orange juice

کرونا وائرس کا خوف! ہزاروں افراد سے آباد مقامات ویران، رلا دینے والے مناظر

ایران سے غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرنے والے83 افراد پکڑ لیے گئے

اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہی دن میں 627 ہلاکتیں ریکارڈ

برطانوی‪ ‬وزیر‪ ‬اعظم‪ ‬کا پورے‪ ‬برطانیہ‪ ‬میں‪ ‬لاک‪ ‬ڈاؤن‪ ‬کا‪ ‬اعلان

سعودی عرب کی بحری حدود پر ایک بار پھر حوثیوں کا حملہ

وزیراعظم عمران خان اپنے وزراءاور اراکین اسمبلی کو حکم دیں کہ وہ اپنے ایک بالغ بچے کو ۔ کورنا ٹائیگر فورس ، سینئر صحافی نے زوردار مطالبہ کر دیا

عراقی صدر نے ایسے شخص کو وزیر اعظم نامزد کر دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی مسکرا دیں گے