کرونا وائرس کا خوف! ہزاروں افراد سے آباد مقامات ویران، رلا دینے والے مناظر
کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور کئی انسانی جانوں کو اس
مہلک وائرس نے اپنا شکار بنا لیا ہے اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک چین
اور اٹلی ہیں جہاں ہزاروں اس وبا کا شکار ہوئے۔ یہاں ہم آپ دنیا کے چند ایسے
مقامات کی تصاویر پیش کر رہے ہیں جو عام دنوں میں ہزاروں افراد سے آباد ہوتے ہیں
لیکن اس وائرس نے انہیں اس طرح ویران کر دیا ہے کہ جیسے یہاں سے کبھی کسی شخص کا
گزر ہوا ہی نہیں
خانہ کعبہ
سعودی عرب کے شہر
مکہ میں واقع خانہِ کعبہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے اس مقام پر مختلف ممالک سے
آئے ہوئے ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں عمرہ زائرین موجود ہوتے ہیں- تاہم 6
مارچ کو لی جانے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے
خدشے کے پیش نظر صحن مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا۔ یقیناً یہ ایک افسردہ
کردینے والی تصویر ہے-
Comments
Post a Comment