عراقی صدر نے ایسے شخص کو وزیر اعظم نامزد کر دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی مسکرا دیں گے
غیر ملکی میڈیا کےمطابق سرکاری ٹی وی
چینل’عراقیہ‘کاکہناہےکہ وسطی بغداد میں واقع صدارتی محل میں صدر صالح نے اپنے دفتر
میں عدنان الزورف سے ملاقات کی اور انہیں ایک خط حوالے کیا جس میں انہیں30دن میں
نئی حکومت کی تشکیل دینے کاٹاسک دیا!عراقی آئین کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لئے
عراقی صدر کو وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے امیدواروں کے نام جمع کرانے کی دن کی مہلت
کے تعین کے ایک روز بعد الزروفی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے،الزروفی ایک عراقی
مذہبی رہنما ہیں جو1966 میں نجف صوبے کے شہر کوفہ میں پیدا ہوئے۔اوائل زندگی میں
ہی انہوں نے دعو ۃ اسلامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اورصدام حسین کے دورحکومت
میں ملک سے فرار ہوئے جو2003 میں امریکی مداخلت کے بعد واپس ملک لوٹے،اس وقت وہ
سابق وزیر اعظم حیدر العبادی کی زیر قیادت النصر اتحاد کا حصہ ہیں
Comments
Post a Comment